مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شہید سلیمانی اللہ کی راہ میں کسی سے خوفزدہ نہیں تھے۔ آیت اللہ خامنہ ای

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ جنرل سلیمانی اللہ کی راہ میں کسی سے خوفزدہ نہیں تھے۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کے گھر جاکے ان کے پسماندگان کو تعزیت پیش کی ۔

آپ نے جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کئی بار شہادت کے مواقع سے دوچار ہوئے اور انہیں راہ خدا میں جہاد اور فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی چیز اور کسی کی بھی پرواہ نہیں تھی۔

انہوں نے فرمایا کہ جنرل قاسم سلیمانی دنیا کے خبیث ترین افراد یعنی امریکیوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ۔

آپ نے اس وحشیانہ جرم پر امریکیوں کے افتخار کو اس مجاہد شہید کے لئے ایک امتیاز قرار دیا اور فرمایا کہ ان کا جہاد ، بڑا جہاد تھا اور خداوند عالم نے بھی انہیں عظیم شہادت عطا کی ۔

آپ نے فرمایا کہ جنرل قاسم سلیمانی شہادت کی اس عظیم نعمت کے مستحق تھے انہیں یہ شہادت مبارک ہو۔

آپ نے فرمایا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو اسی طرح شہید ہونا چاہئے تھا ۔

آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کے پسماندگان اور ایرانی عوام کے لئے خداوند عالم سے صبر جمیل کی دعا کی ۔

آپ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے پسماندگان کو مخاطب کرکے فرمایا کہ آپ نے دیکھا کہ آج ایرانی عوام ملک کے مختلف شہروں میں کس طرح والہانہ انداز میں سڑکوں پر آئے اور جنرل قاسم سلیمانی سے اپنی قلبی وابستگی کا کس طرح ثبوت پیش کیا۔

آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فرمایا کہ آپ دیکھئے گا کہ ایران میں اس عظیم شہید کے جنازے میں لوگ کس طرح شرکت کریں گے۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی سے مخاطب ہوکے فرمایا کہ پورے ایران کے عوام آپ کے والد ماجد کے غم میں سوگوار اور عزادار ہیں اور ایرانی عوام کی یہ والہانہ وابستگی آپ کے والد کے خلوص کی وجہ سے ہے کیونکہ دل خدا وند عالم کے اختیار میں ہیں اور اخلاص کے بغیر خدا اس طرح کسی کی طرف دلوں کو نہیں موڑتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button