شہید سلیمانی کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ اسماعیل ہنیہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی نے اپنی ساری زندگی کو خطی اور فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت اور مدد کی اور ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کا کمانڈر بیت المقدس کا شہید ہے۔
اسماعیل ہنیہ جنہوں نے ایرانی دارالحکومت تہران کے دورے پر ہے، آج جنرل سلیمانی کے جنازے کے بعد کہا کہ حالیہ دنوں میں امریکہ نے اپنی مجرمانہ سوچ سے کمانڈر سلیمانی کو شہید کردیا جو یہ وہی مجرمانہ سوچ اور پالیسی ہے جس کے تحت غاصب صیہونی ریاست ہر روز فلسطینی عوام کا قتل کر رہی ہے۔
حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور جنرل سلیمانی کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس دہشت گردی واقعے میں تمام ملوث عناصر کو سزا دینا ضروری ہےاور وہ امریکہ کی اس دہشت گردی کی مذمت کرے ۔
اسماعیل ہنیہ نے مزاحمتی فرنٹ ہرگز صیہونی اور امریکی سازشوں کے سامنے ناکام نہیں ہوگی۔
ہنیہ نے ہم بین المقدس سے دشمنوں کو باہر نکلنے تک مزاحمتی فرنٹ میں رہیں گے اور اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ ان شہادتوں سے ہمارے عزم، استحکام اور مزاحمت میں اضافہ ہوگا۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا ہم آخر میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ شہید جنرل سلیمانی جنھوں نے اپنی پوری زندگی فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت میں بسر کی یہ عظیم کمانڈر شہید القدس ہے شہید القدس ہے اور شہید القدس ہے اور یہ بھی اعلان کرتا ہوں کہ استقامتی محاذ نے جس طرح سے لبنان اور غزہ میں فتح حاصل کی ہے آئندہ بھی دشمنوں کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کرے گا۔