پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ریاست پاکستان بے لگام تکفیری دہشت گردوں کے آگے بےبس، ایک اور مومن شہید

ذرائع کے مطابق سید محمد نقی کو پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر کے قدیمی قبرستان میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا ہے

شیعہ نیوز : ریاست پاکستان بے لگام تکفیری دہشت گردوں کے آگے بےبس، پاراچنار کے رہائشی مومن عزادار پشاور میں بےدردی سے شہید کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ایک مومن جن کی شناخت سید محمد نقی ولد سید یوسف علی کے نام سے ہوئی ہے ان کی لاش قاضی آباد قبرستان کے قریب سے برآمد ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق سید محمد نقی کو پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر کے قدیمی قبرستان میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا ہے ۔ فی الحال قاتلوں کی تلاش جاری ہے ، لیکن خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے شہید کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : گستاخ امام زمانہؑ، ملعون احسن باکسر کی مدعی مقدمہ اور وکیل کو قتل کی دھمکیاں

شہید سید محمد نقی کی عمر45 برس بتائی جارہی ہے جبکہ ان کا آبائی تعلق پاراچنار کے گاؤں مہورہ سے تھا، ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے ضابطے کی کاروائی کا آغاز کردیا ہے لیکن تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button