پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار،مرد مجاہد شہیدعلامہ نواز عرفانی کی پانچویں برسی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ضلع کرم کے ممتاز روحانی پیشوا علامہ محمد نواز عرفانی شہید کی پانچویں برسی پاراچنار میں ان کے مزار پر عقیدت و احترام سے منائی گئی، برسی کے اجتماع میں ضلع کرم کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کرم کے ممتاز روحانی پیشوا علامہ فدا حسین مظاہری، علی ہادی پسر شہید عرفانی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد نواز عرفانی اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے علمبردار تھے، ضلع کرم میں دہشتگردی کے پرآشوب دور میں شہید کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔

انہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر ضلع کرم کے عوام کی بھرپور حفاظت کی اور بعد میں علاقے میں امن و امان کی بحالی میں بھی شہید کا کردار مثالی تھا۔ مقررین نے کہا کہ جس قوم کی ماوں، بہنوں، بیٹوں اور بھائیوں کو قربان کرنے کا جذبہ موجود ہو، اس قوم کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کے عوام پر علامہ شیخ رجب علی، علامہ سید عارف حسین الحسینی اور علامہ شیخ علی مدد کے بے بہا احسانات ہیں، ہمیں چاہیئے کہ شہداء کے اہداف کو آگے بڑھائیں، انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ شہید کے قتل کیس میں پانچ سال گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، حکومت کو چاہیئے کہ وہ علامہ عرفانی کے قاتلوں کو جلد بے نقاب کرے۔

برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد نواز عرفانی کے فرزند علی ہادی نے کہا کہ شہید کی شہادت کے بعد قومی سوچ رکھنے والے ناپید ہوگئے ہیں، لوگوں کو شہید صرف الیکشن کے ایام میں یاد آتے ہیں اور الیکشن میں شہید کا نام استعمال کرکے عوام سے ووٹ مانگتے ہیں اور شہید کے نام کو استعمال کرنے والوں نے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button