مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کے خصوصی محافظ اسرائیلی حملے میں شہید

شیعہ نیوز:اسرائیلی حملے میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کے خصوصی محافظ ابوعلی الخلیل شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ابوعلی الخلیل کو عراق سے تہران جاتے ہوئے نشانہ بنایا، وہ حسن نصراللّٰہ کے محافظ اور خصوصی مشیر سمجھے جاتے تھے۔ابوعلی الخلیل آخری مرتبہ 23 فروری کو حسن نصراللّٰہ کے جنازے میں نظر آئے تھے، حزب اللّٰہ نے ابوعلی الخلیل کی ایران میں شہادت کی تصدیق کردی۔

اس سے قبل اسرائیل نے ایرانی شہر قم میں حملہ کیا ہے، اسرائیلی ڈرون نے رہائشی عمارت کی بالائی منزل کو نشانہ بنایا، اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈ کے سربراہ سعید آزادی شہید ہوگئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button