بندکمرے میں تیار لینڈ ریفارمزبل کسی صورت تسلیم نہیں، علامہ شیخ حسن جعفری
انہوں نے کہا کہ اتوار کو اسمبلی اجلاس بلانے کا مقصد اس بل کو منظور کروانا تھا لیکن انجمن امامیہ بلتستان کے علماء کے بروقت احتجاج پر یہ پلان ناکام ہوا۔
شیعہ نیوز : معروف عالم دین اور مرکزی جامع مسجد سکردو کے امام شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز بل بند کمرے میں تیار ہوا ہے، اس طرح کے بل کو آنکھیں بند کرکے ہم کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے۔
سکردو میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتوار کو اسمبلی اجلاس بلانے کا مقصد اس بل کو منظور کروانا تھا لیکن انجمن امامیہ بلتستان کے علماء کے بروقت احتجاج پر یہ پلان ناکام ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: یکم نومبر گلگت بلتستان کے تابناک ماضی کی یاد تازہ کرتا ہے،پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کاظم میثم
انہوں نے وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وکلا نے اس بل کی ایک ایک شق میں موجود سقم کی نشان دہی کی، پھر یہاں علما اور حکومتی وزیروں کے مابین مذاکرات ہوئے جس کے نتیجے میں دس دن کا ٹائم دیا گیا ہے اس دوران سب کیلئے قابل قبول ڈرافٹ تیار ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی امنگوں کے مطابق سب کیلئے قابل قبول بل بنایا جائے تاکہ یہاں کے عوام کے حقوق متاثر نہ ہوں۔