مشرق وسطی

شام کے حالات اکثر یورپی ممالک کے موقف سے میل نہیں کھاتے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ شام کے حالات اکثر یورپی ممالک کے موقف سے میل نہیں کھاتے۔

رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے اٹلی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر پاؤلو رومانیہ کی قیادت میں آنے والے پارلیمانی و سیاسی شخصیات کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ شام میں جنگ کے زمانے میں رونما ہونے والی بڑی تبدیلی کے باوجود یورپی ممالک اپنے غلط موقف پر اڑے رہے اور ایسی پالیسی اختیار کی کہ جس سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مفادات پورے ہوں۔

شام کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یورپی سیاستدانوں اور پارٹیوں کو چاہئے کہ وہ ایسا موقف اختیار کریں جس کی جانب وہ خود مائل ہوں اور ایسا کردار ادار کریں جو وہ خود ادا کرنا چاہتے ہیں۔

شام کا بحران دوہزار گیارہ سے سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی دہشت گردوں کی مدد و حمایت سے شروع ہوا اور اس کا مقصد علاقے کے حالات صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔

شام کی فوج دہشت گردوں پر مکمل کنٹرول اور مکمل کامیابی کی دہلیز تک پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button