مشرق وسطی

شام کے صوبہ حمص کے ٹی فور ہوائی اڈے پر میزائلی حملے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی ذرائع ابلاغ نے شام کے صوبہ حمص کے ٹی فور ہوائی اڈے پر میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے اس میزائلی حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔

بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اب تک کئی بار اس ہوائی اڈے کو نشانہ بنا چکی ہے۔

اسرائیلی حکومت، دہشت گردوں کی حمایت و مدد کے لئے شام کے فوجی اڈوں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔

بحران شام ، سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملوں کے بعد سے شروع ہوا ہے ۔

شام کو بحران سے دوچار کرنے کا مقصد علاقے کے توازن کو اسرائیلی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا ہے ۔

شام نے ایران کی مشاورتی مدد اور روس کی حمایت سے اس ملک سے داعش کا صفایا کر دیا ہے اور ساتھ ہی دوسرے دہشت گرد گروہ بھی شکست کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

اسرائیلی حکومت شام میں دہشت گردوں کی شکست سے بری طرح تشویش میں مبتلا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button