مشرق وسطی

شام کی بندرگاہ طرطوس میں روس اور شام کی مشترکہ فوجی مشقیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کی بندرگاہ طرطوس میں روس اور شام کی مسلح افواج نے مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے 2 ہزار فوجیوں نے مشترکہ مشقوں ميں شرکت کی، ان مشقوں کا مقصد سمندری حدود میں بین الاقوامی اقتصادی سرگرمیوں کی حمایت بتایا گیا ہے۔

ان مشقوں کے دوران دہشت گردوں کے فرضی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گيا۔

روس اور شام کی مسلح افواج اس سے قبل بھی مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کرچکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button