مشرق وسطی

شام کی آئل اور گیس تنصیبات پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حمص میں ایک آئل ریفائنری اور الریان گیس اسٹیشن پر حملہ کیا ہے۔ شامی حکومت نے اپنے ملک کے تیل کے ذخائر پر امریکہ کے تسلط کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شام کی پیٹرولیم کی وزارت نے ہفتے کو اعلان کیاکہ دہشت گردوں کے ان حملوں کے نتیجے میں آئل ریفائنری اورالریان گیس اسٹیشن کو نقصان پہنچا ہے تاہم فائربریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا۔

شام کی تیل اور گیس کی تنصیبات پر یہ حملے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب امریکہ، داعش اور ترکی کے ساتھ مل کرشام کے الجزیرہ کے علاقے کے تیل اور گیس کو چوری کررہا ہے اور دوسری جانب سے اس نے اپنی غیر قانونی اور مسلط کردہ پابندیوں کے ذریعے شام کے تیل و گیس کے ذخائر پر شامی حکومت کی دسترسی کو روک رکھا ہے۔

گذشتہ برس بھی موسم سرما کی آمد کے موقع پر امریکہ نے دمشق حکومت پر غیر قانونی پابندیاں عائد اور شام کے لئے تیل کی درآمدت پر روک لگا دی تھی جس کے نتیجے میں کیمپوں میں موجود بہت سے عام شہریوں کی اموات واقع ہوگئی تھیں ۔

دوسری طرف اقوام متحدہ میں شام کے مندوب بشارجعفری نے شام کے سیاسی حالات کے بارے میں سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ شام کے تیل کے ذخائر پرامریکہ کا تسلط ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا صفایا کرنا آستانہ امن کے عمل کا اصل مقصد ہے ۔

اس سے پہلے بھی یہ خبریں آئی تھیں کہ شام میں موجود دہشت گرد امریکی فوج، داعش کے ساتھ مل کر شام کا تیل اسمگل کررہی ہے ۔ امریکہ کی دہشت گرد فوج شام میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر غیرقانونی طریقے سے شام میں موجود ہے ۔

شام میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے دہشت گرد امریکی فوج کی موجودگی ایک ایسے وقت میں ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے خود ہی اس بات کا اعتراف کیا ہےکہ دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش کو واشنگٹن نے تیار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button