
مشرق وسطی
شام میں امریکی جنگی طیاروں کی بمباری، 15 شامی شہری جاں بحق
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے صوبے دیرالزور کے مشرقی دیہات پر امریکہ کے جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم پندرہ عام شہری جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کرد ڈیموکریٹک فورس کے تعاون سے ایک ہیلی بورن کارروائی کے دوران دیرالزور کے الطکیحی نامی گاؤں پر بمباری کی ہے۔
امریکی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ یہ کاروائی، داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنے کی غرض سے کئی گئی تھی۔
امریکی اتحاد نے داعش کے خلاف جنگ کے بہانے سن دو ہزار چودہ سے شام پر حملوں کا آغاز کیا تھا جس کے دوران سیکڑوں عام شہری مارے جا چکے ہیں۔