شام میں داعش کے بم دھماکے میں 18 بچے ہلاک اور زخمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے صوبہ دیرالزور کے مشرق میں داعش کے باقی ماندہ بم دھماکے کے نتیجے میں 18 بچے ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ شامی فوج نے پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے الزرزور قصبہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دیر الزور کے مشرق میں طیبہ گاؤں میں واقع ایک مدرسہ کے باغ میں داعش کا نصب شدہ بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں ميں 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ زخمی بچوں کو دیر الزور کے اسپتال الاسد میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جاری ہے۔
دیر الزور کے الاسد اسپتال کے سربراہ کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 13 سال تک ہیں۔
دوسری جانب شامی فوج نے ادلب کے جنوبی علاقہ میں پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے الزرزور قصبہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
شامی فوج کی ملک کے مختلف علاقوں میں امریکہ کے حمایت یافتہ وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
شامی فوج نے ادلب کے جنوبی علاقہ میں دہشت گردوں پر کاری ضربیں وارد کرکے اہم کامیابی حاصل کی ہے شامی فوج نے اس علاقہ میں دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے اسٹراٹیجک قصبہ الزرزور کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔