مشرق وسطی
شام میں داعش دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں دو شامی بچے شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے شمالی شہر حلب پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے راکٹ حملوں میں بارہ افراد شہید و زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گردوں نے حلب کے علاقوں الحمدانیہ اور سیف الدولہ پر راکٹ باری کی جس کے نتیجے میں دو بچے شہید اور دس عام شہری زخمی ہو گئے۔
وہابی دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں متعدد گاڑیوں اور مکانات کو بھی خاصا نقصان پہنچا۔
شامی فوج کے ہاتھوں پے در پے شکست کے بعد داعش کے دہشت گردوں نے رہائشی علاقوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
شامی حکومت کے زیر قبضہ رہائشی علاقوں پر داعشی دہشت گردوں کے حملوں میں بے گناہ بچوں اور عورتوں سمیت ہزارو افراد مارے جا چکے ہیں۔