مشرق وسطی
شام میں داعش سے منسلک چینی دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس اور شام کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ ادلب کے مغرب میں الترکستانی دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانے کو تباہ کردیا اس تنظیم میں اکثر چینی دہشت گرد شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق روسی اور شامی طیاروں نے جسر الثغور شہر میں 20 بار الترکستانی دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
یہ کارروائی اس وقت انجام دی گئی جب داعشی دہشت گرد تنظیم کے کارکن ہتھیاروں کو اِدھر اُدھر کرنے کی کوشش کررہے تھے۔