مشرق وسطی

شام میں سعودی عرب اور امریکہ کی نئی کوششوں کا آغاز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے مشرقی علاقہ کے بارے میں امریکہ اور سعودی عرب کے نئے شوم منصوبہ کا راز فاش ہوا ہےجس سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب دونوں جلے ہوئے کارڈوں سے پھر استفادہ کررہے ہیں۔

شام میں سعودی عرب اور امریکہ نے نئی کوششوں کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں ایک صوتی فائل اور آڈیو سامنے آئی ہے جس میں شامی اپوزشن کے رہنما ’’ میشل کیلو‘‘ نے شام کے مشرقی علاقہ کے بارے میں واشنگٹن اور ریاض کے نئے شوم منصوبہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ میشل کیلو کا کہنا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے شام کے مشرق میں ایک نئےمنصوبہ کا آغاز کیا ہے جس میں قبائل کونسل تشکیل دی جائے گی اور علاقہ کا کنٹرول اس کے حوالے کیا جائےگا۔

کیلو کا کہنا ہے کہ امریکہ اس علاقہ میں عربی قبائل کی حمایت کررہا ہے اور اس نے کردوں سے کہہ دیا ہے کہ اس علاقہ کی زعامت کردوں کے کنٹرول میں نہیں رہےگی۔ اس سلسلے میں خلیج فارس ميں سعودی عرب کے مشیر ثامر سبہان امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جوئل رابین اور بحرین میں امریکہ کے سابق سفیر ویلیم روبک نے چند ماہ پیش شام کے مشرقی صوبہ دیر الزور کا دورہ بھی کیا اور قبائل رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو بھی کی۔

ذرائع کے مطابق امریکہ سعودی عرب کے تعاون سے اس علاقہ میں اپنا اثر و رسوخ مضبوط بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ امریکہ اور سعودی عرب دونوں خطے میں اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں تلاش وکوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button