
شام: مشرقی ادلب میں 6 اہم دیہات تکفیری دہشت گردوں سے آزاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فوج نے مشرقی ادلب کے مضافات میں 6 اہم دیہاتوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، شامی فوج اور رضاکار فورسز نے تکفیری دہشت گرد تنظیم ’’النصرہ فرنٹ‘‘ اور’’اجناد القوقاز‘‘ کے قبضے سے متعدد اسٹریٹجیک علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکارفورسزنے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں سے ’الدیر الغربی ‘‘، ’’تقانۃ ‘‘،’’معرۃ الشمارین‘‘،’’کرسیان‘‘،’’ابوجریف‘‘ اور’’الدیر الشرقی ‘‘کو مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے النصرہ فرنٹ اور اجناد القوقاز کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ ادلب کے بعض مضافاتی علاقے دہشت گرد گروہ ’’اجناد القوقاز‘‘ کے کنٹرول میں ہیں۔
خیال رہے کہ شام میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکہ، اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی بھرپورحمایت حاصل ہے۔