مشرق وسطی

شام سے امریکہ کو تیل چرانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ المقداد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے نائب وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ سمیت کسی بھی ملک کو تیل اسمگلنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل المقداد نے دمشق میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم امریکہ سمیت کسی بھی ملک کو تیل چرانے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شامی قوم اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوغان پر بھی سخت تنقید کی اور کہا ترک صدر بد عہد اور جھوٹے انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی شام میں مداخلت نہ کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button