دنیا

شام سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کو ضروری ہے۔ روس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام میں روس کے کوارڈی نیشن سینٹر نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں اپنی فوجی موجودگی کا سلسلہ ختم کرے اور اس ملک سے جلد سے جلد باہر نکل جائے۔

رپورٹ کے مطابق شام میں روس کے کوارڈی نیشن سینٹر نے ایک بیان جاری کر کے ایک بار پھر شام کے تمام علاقوں کے متحد ہونے اور دہشت گردوں کے وجود سے اس ملک کے پوری طرح پاک ہونے کے لئے شام سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کو ضروری قرار دیا۔

روسی کوارڈینیشن سینٹر نے اپنے بیان میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ امریکی فریق کی رخنہ اندازیوں اور خلاف ورزیوں کی بنا پر الرکبان کیمپ سے شامی پناہ گزینوں کو باہر نکالنے کی کوششیں نامکمل رہ گئیں کہا کہ واشنگٹن نے اس کیمپ کے سلسلے میں منافقت سے کام لیا۔

الرکبان کیمپ سے پناہ گزینوں کو باہر نکالنے کے لئے اقوام متحدہ کے منصوبے سے دمشق کے اتفاق رائے اور شام و روس کی مشترکہ کوششوں سے اب تک تقریبا اٹھارہ ہزار پناہ گزیں الرکبان کیمپ سے باہر نکالے جا چکے ہیں ۔

الرکبان کیمپ جنوبی شام کے التنف فوجی اڈے کے قریب واقع ہے کہ جو امریکی فوجیوں سے وابستہ مسلح عناصر کے زیرکنٹرول ہے۔

امریکہ اور دہشت گرد گروہ اب تک الرکبان کے لئے شامی حکومت کی انساندوستانہ امداد پہنچنے میں رکاوٹ ڈالتے رہے ہیں اور پناہ گزینوں کو بھی باہر نہیں نکلنے دیتے۔

روس نے بارہا خبردار کیا ہے کہ الرکبان کی صورت حال ایک انسانی المیے جیسی ہے ۔ ماسکو نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیمپ سے پناہ گزینوں کے باہر نکلنے کی سہولت فراہم کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button