مشرق وسطی

شامی افواج نے النصرہ فرنٹ کا اہم ٹھکانہ محاصرے میں لے لیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فوج پیر کے روز معرۃ النعمان نامی اسٹراٹیجک علاقے کو جو النصرہ فرنٹ کا اہم ٹھکانہ سمجھا جاتا ہے، تین طرف سے محاصرے میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج جنوبی مشرقی صوبے ادلب کے اسٹراٹیجک شہر معرۃ النعمان کے اطراف میں مسلسل پیشرفت کر رہی ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے پیر کے روز دوپہر کے بعد معرۃ النعمان کے جنوبی علاقے میں اہم پیشرفت کی اور الحامدیہ، بسیدا اور بابولین نامی تین قصبوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا۔

یہ قصبے معرۃ النعمان اور خان شیخون کی شاہراہ پر واقع ہیں۔ اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ فوج کی اس پیشرفت سے معرۃ النعمان کا علاقہ تین طرف سے شامی فوج کے محاصرے میں آ گیا ہے۔

اس سے پہلے شامی فوج نے متعدد قصبوں اور دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔

شام کی فوج نے 24 جنوری کو جنوب مشرقی ادلب کا آپریشن پھر سے شروع کیا تھا جس کے دوران فوج نے کافی پیشرفت کی اور متعدد علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button