شامی عوام کا شہید قاسم سلیمانی اور ساتھیوں کو خراج تحسین
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے عوام نے ملک کے شمالی صوبے حلب کے مشہور اسکوائر پر جمع ہوکر شہید جنرل قاسم اور ان کے باوفا ساتھیوں کو تاریخی خراج تحسین پیش کیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ شہر حلب کے سعد اللہ الجابری نامی اسکوائر پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے جذباتی طریقے سے شہید جنرل قاسم اور ان کے وفادار ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شامی عوام نے اسی طرح جنرل قاسم سلیمانی اورعراقی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کے قتل میں امریکی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
شامی عوام نے سعد اللہ الجابری اسکوائر کے مختلف مقامات پر ایسے بینر نصب کر رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ شام کی سرزمین آپ کو کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔
شامی عوام نے اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچموں کو نذر آتش بھی کیا۔