مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شامی فوج کا شہر خان شیخون کے بعد اہم قصبہ کفر زیتا بھی آزاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فوج نے اسٹریٹیجک شہر خان شیخون کے بعد صوبہ ادلب کے ایک اہم قصبے کفر زیتا کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

دمشق میں دفاعی اورعسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے کفرزیتا سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے اور ترکی کی سرحد کے قریب واقع مورک کی بلندیوں پر اپنی پوزیشنیں مستحکم کرلی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے ہاتھوں کفرزیتا کی آزادی کے بعد جیش العزہ نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ جمیل الصالح علاقے سے فرار ہوگیا ہے۔

کفر زیتا ٹاؤن کو مذکورہ دہشت گرد گروہ نے اپنا ہیڈکوارٹر بنا رکھا تھا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج ، جنوبی ادلب کے علاقے تمانعہ کی جانب بڑھ رہی ہے اور اس علاقے میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button