مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شامی فوج کے دستے صوبہ ادلب میں واقع سراقب شہر میں داخل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے صوبہ ادلب میں واقع سراقب شہر میں فوجی کے داخل ہونے اور دہشت گردوں سے اس شہر کو پاک کئے جانے کی اطلاع دی ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے علاقے میں روانہ کئے گئے نامہ نگار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کی فوج نے شہر سراقب کے اندر گھروں اور سڑکوں پر لگی بارودی سرنگوں کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے دستے سراقب شہر میں داخل ہوگئے ہیں اور انہوں شہر کے اندر دہشت گردوں کی جانب سے نصب کئے گئے بموں اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

شام کی فوج نے کل اور آج سراقب شہر کے شمال میں واقع کچھ علاقوں کو اپنے قبضے میں لیا اور اس شہر کا مکمل محاصرہ کر لیا تھا۔

شامی فوج نے کل حلب- دمشق شاہراہ پر قبضہ کرکے دہشت گردوں سپلائی لائن کاٹ دی تھی۔ اس شہر میں سرگرم القاعدہ کی شاخ النصرہ فرنٹ کے دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے تھے۔

اس کامیابی کے ساتھ شام کی فوج تفتناز فوجی ہوائی اڈے کے نزدیک واقع کراتین گاؤں کے نزدیک پہنچ گئی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ شامی حکومت کے مخالف ٹی وی چینل اسٹیپ نے دعوی کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ فری سیرین آرمی نے اس گاؤں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے جبکہ شامی فوج ابھی اس گاؤں میں داخل ہی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button