
شامی فوج کی داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فوج نے صوبہ حماہ اور ادلب میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ کشیدگی سے عاری علاقوں میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی سرگرمیوں کے جواب میں شامی فوج نے حماہ اور ادلب کے نواحی علاقوں میں واقع داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو شدید ترین گولہ باری اور فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
ان حملوں میں شمال مغربی مغربی حماہ اور جنوبی ادلب میںداعشی دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ کے گودام تباہ اور بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
علاقے میں موجود دہشت گردوں نے جمعرات کے روز شمال مغربی حماہ کے رہائشی علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ شامی فوج نے ملک کے بیشتر علاقوں کوداعشی دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے اور باقی بچےداعش کے دہشت گرد حماہ اور ادلب کے نواحی علاقوں میں سمٹ کر رہ گئے ہیں جہاں سے وہ گاہے بگاہے رہائشی علاقوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔