
مشرق وسطی
شامی فوج کی پیشقدمی جاری، جوباس اور مردیخ دیہات آزاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کی فوج نے صوبہ ادلب میں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئےاس صوبے کے مشرق میں واقع جوباس اور مردیخ دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
شامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ جوباس اور مردیخ دیہاتوں کو آزاد کرانے کے لئے شامی فوج کی کارروائیوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اب شہر سراقب سے صرف چار کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔ شہر سراقب مشرقی ادلب کے بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے اور اس پر جبھت النصرہ دہشت گردوں کا قبضہ ہے ۔
شام کی فوج اس سے پہلے بھی جنوبی و مشرقی ادلب کے کئی علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں کامیاب رہی ہے۔ صوبہ ادلب ، شام میں دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ ہے۔