مشرق وسطی

شامی فوج کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری، خان شیخون شہر میں داخل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فوج صوبہ ادلب میں اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شہر خان شیخون میں داخل ہوگئی ہے ۔

میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ شام کی فوج صوبہ ادلب کے شہر خان شیخون میں داخل ہوگئی ہے۔شامی فوج نے چند روز قبل صوبہ ادلب کے جنوبی سیکٹر سے مدایا قصبے کی جانب سے پیشقدمی شروع کی اور خان شیخون کے اطراف کی پہاڑیوں پر اپنا کنٹرول قائم کرکےاس شہرکو پوری طرح اپنے محاصرے میں لیکر داعشی دہشت گردوں کے لئے امداد پہنچانے کے راستے منقطع کردیئے تھے۔

شہرخان شیخون کی آزادی کی اہمیت یہ ہے کہ یہ شہر ادلب کے شمالی، مغربی اور مشرقی علاقوں کو ایک دوسرے سے متصل کرتا ہے ۔ اس شہر کی آزادی، شام کے اقتصادی مرکز حلب کا راستہ کھل جانے کے مترادف ہے ۔

خان شیخون کی آزادی کی فوجی لحاظ سے اہمیت یہ ہے کہ اس شہر پر کنٹرول کے بعد شامی فوج کے لئے شمال میں معرۃ النعمان کی جانب پیشقدمی کا راستہ کھل گیا ہے ۔ معرۃ النعمان، شمال، جنوب ، مغرب اور مشرق کے ، بین الاقوامی مواصلاتی راستوں کو باہم متصل کرتا ہے ۔

دوسری جانب خان شیخون میں تکفیری دہشت گردوں کی شکست کی خبر ملتے ہی ترکی نے، ان کی مدد کے لئے فوج روانہ کردی ہے ۔

ترک فوجی غیر قانونی طور پر شام کی سرحد میں داخل ہوکے صوبہ ادلب کی جانب پیشقدمی کر رہے ہیں جس پر دمشق حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے ۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ترک فوجیوں نے، جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کی مدد کے لئے شمالی ادلب کے قصبے سراقب میں داخل ہونے کے بعد ادلب کی جانب پیشقدمی شروع کردی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button