مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شامی فوج نے 68 علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا، 368 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبہ ادلب کے مشرق میں شامی فوج کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس علاقہ سے دہشت گرد بڑی تیزی کے ساتھ فرار کررہے ہیں شامی فوج نے اب تک 68 علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شامی فوجی نے تازہ ترین کارروائی میں الکتیبہ، المشیرفہ، کویرس، تل الآغر، طویل الحلیب ، الراقم اور جدید الخطرہ سمیت کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک و صاف کردیا ہے۔

روسی اور شامی جنگی طیاروں کی طرف سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے اور دہشت گرد اس علاقہ سے جان بچا کرفرار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ شام کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ 11 روز کے دوران شام کے حلب اور ادلب علاقوں میں 368 تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ حلب اور ادلب کے 72 گاؤں، دیہات اور علاقے دہشت گردوں کے وجود سے پاک و صاف ہوئے اور اس وقت یہ علاقے شامی فوج کے زیر کنٹرول ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button