مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شامی فوج نے ادلب کے قریب خان شیخون شہر پر اپنا کنٹرول کرلیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فوج نے ادلب کےجنوبی مضافات میں واقع شہر خان شیخون پر مکمل کنٹرول کرلیا ہے۔

روسی میڈیا نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے جمعرات کو ادلب کے قریب خان شیخون شہر پر اپنا کنٹرول کرلیا ہے اور اب وہ اس علاقے میں نصب کی گئی بارودی سرنگوں اور بموں کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ خان شیخون شہر پرشامی فوج کا کنٹرول ہوجانے کے ساتھ ہی کفرزیتا، اللطامیہ، مورک اور لطمین شہر بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزد ہوگئے۔

خان شیخون شہر ادلب کے شمالی مغربی اور مشرقی علاقوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے اور اس شہر کی آزادی شام کے سب سے بڑے اقتصادی مرکز حلب شہر کا راستہ کھل جانے کی سمت میں پہلا قدم ہوگا۔

خان شیخون شہر پر شامی فوج کا کنٹرول ہوجانے کے بعد اب ملک کے شمالی علاقے معرۃ النعمان کی جانب پیشقدمی کا راستہ بھی شامی فوج کے لئے ہموار ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ ادلب دہشت گردوں کا آخری گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button