مشرق وسطی

شامی فوج نے اسرائیلی حملے کو فضا میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے صوبہ حماہ کے شہر مصیاف پر اسرائیل کے میزائل حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے میزائل کو مصیاف شہر کی فضاؤں میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

اسرائیلی حکومت دہشت گردوں کی حمایت میں، شامی فوج کے ٹھکانوں اور بنیادی ڈھانچے پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ شام کا بحران سن دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے سے شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن ہمیشہ کے لیے اسرائیل کے حق میں موڑنا تھا۔

شام کی فوج نے ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت کے ذریعے داعش کی بساط لپیٹ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button