مشرق وسطی

شامی فوج نے قصر یلدا اور مضافاتی علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فوج الحسکہ کے مضافاتی علاقے ’’قصر یلدا‘‘ میں داخل ہوکر متعدد علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

شامی فوج نے الحسکہ کے مضافاتی علاقے ’’تل تمر‘‘اور ’’الاھراس‘‘ نامی علاقوں کی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الحسکہ کے ’’السلماس‘‘، ’’ام‌الخیر‘‘، اور’’”غرناطہ‘‘ نامی علاقوں کو آزاد کرالیا تھا۔

شامی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت ہرقیمت پر کی جائے گی۔

خیال رہے کہ شام نے ترکی کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے شمالی حصے میں اپنی فوجی دستے روانہ کردیے ہیں۔ ترک حمایت یافتہ فورسز نے بین الاقوامی سطح پر انقرہ کی جانب سے آپریشن پر تنقید کے باجود گزشتہ روز سرحد پر اہم پیش قدمی کرتے ہوئے لڑائی جاری رکھی۔

شام کے شمالی حصے میں حالیہ حملوں میں جنگجوؤں اور شہریوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button