
مشرق وسطی
شامی فوج نے صوبہ ادلب کے جنوب ميں کارروائی، 40 وہابی ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فوج نے صوبہ ادلب کے جنوب میں وہابی دہشت گرد وں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 40 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
النشرہ کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق النصرہ فرنٹ سے بتایا جاتا ہے۔ ہلاک ہونے والے وہابی دہشت گردوں میں چینی اور بیلجیئمی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ شامی فوج نے القصابیہ علاقہ میں وہابی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ۔
قابل ذکر ہے کہ دہشت گردوں کی بعض ٹولیاں شام کے صوبے حماہ اور ادلب کے نواحی علاقوں میں اب بھی موجود ہیں جہاں وہ شامی فوج اور عام شہریوں پرحملے کرتی ہیں۔
شامی فوج نے ملک کے بیشتر علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔