مشرق وسطی

شامی فوج پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 50 دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے صوبہ ادلب میں فوج نے داعشی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا جس میں 50 داعشی دہشت گرد واصل جہنم ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام کی فوج نے ادلب میںداعشی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

روسی خبر رساں ایجنسی آرٹی کے مطابق روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، شامی فوج نے یہ حملہ ناکام بنا دیا جس میں کم از کم 50 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران 24 شامی فوج لاذقیہ، حلب، ادلب اور حماۃ میں دہشت گرد گروہوں کے ساتھ جنگ میں شہید اور 24 دیگر زخمی ہوئے۔

ادلب میں ترکی اور روس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے پانچ دن گزرنے کے باوجود، دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button