
شامی فوج ام الکیف علاقے میں داخل، فوجی ساز و سامان منتقل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کی فوج صوبہ حسکہ کے ام الکیف علاقے میں داخل ہوگئی ہے۔
پارس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شام کے فوجی جب ام الکیف میں داخل ہوئے تو وہاں کے باشندوں نے فوجیوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔شامی فوج شامی کردوں اور حکومت شام کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے تحت ام الکیف میں داخل ہوئی ہے۔
شمالی شام پر ترک فوج کے حملے کے بعد شام کی ڈیموکریٹک فورس نے حکومت شام سے اپیل کی کہ وہ شمالی شام کے علاقوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لے اور ترکی کے حملوں کے مقابلے میں ان کی حفاظت کرے۔
دوسری جانب شام کی فوج نے جنوبی ادلب میں دہشتـ گرد گروہوں کے خلاف فوجی کارروائی کے لئے اس علاقے میں بھاری فوجی ساز و سامان منتقل کر دیئے ہیں۔
ادلب کے مضافات میں دہشت گرد گروہوں کی جانب سے پسپائی اختیار کرنے سے انکار اور جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کے بعد شام کی فوج نے کارروائی کے لئے بھاری جنگی ساز و سامان اس علاقے میں روانہ کر دیئے ہیں ۔
شام کے صدر بشار اسد نے پیر کو صوبہ ادلب کے ایک محاذ کے دورے کے موقع پر کہا کہ ادلب کی جنگ ، جنگ کا سلسلہ ختم کرنے اور دہشت گردوں کا کام تمام کرنے کے لئے ایک بنیادی جنگ ہے ۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق ترکی سے وابستہ دہشت گردوں نے جمعرات کو صوبہ حسکہ کے شمال مغرب میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جسے شامی فوج نے پسپا کردیا ۔
ترکی سے وابستہ دہشت گردوں کے حملے منگل کو شہر سوچی میں روسی صدر پوتین اور شامی صدر بشار اسد سے ملاقات اور ترکی کی سرحدوں کے قریب سے کرد ملیشیا کے پیچھے ہٹنے اور شمالی شام میں ترکی کی فوجی کارروائیاں بند ہونے کے معاہدے پر دستخط کے بعد انجام پائے ہیں۔