مشرق وسطی

شامی فوجیوں نے امریکی فوج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فوج کے ایک کمانڈر کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے صوبہ الحسکہ میں امریکی فوج کی گشتی ٹیم کا راستہ روک لیا اور ان کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

شامی فوج کے ایک کمانڈر نے اتوار کو بتایا کہ شامی فوج نے امریکی گشتی ٹیم کا راستہ روک لیا اور ان کو عقب نشینی نیز علاقے سے دور جانے پر مجبور کر دیا ۔

شامی فوج کے اس کمانڈر نے اسپوتنک نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی الحسکہ کی شاہراہ پر واقع ایک چیک پوسٹ سے امریکی فوجیوں کو گزرنے سے روک دیا۔ امریکی فوجیوں نے اصرار کیا کہ اس چیک پوسٹ سے روسی پرچم کو ہٹا لیا جائے لیکن شامی فوج نے ان کی ایک نہ سنی۔

شامی فوج کے کمانڈر نے کہا کہ امریکی اور شامی فوجیوں کے درمیان ایک گھنٹے سے تکرار اور بحث چلتی رہی جس کے بعد امریکی فوجی عقب نشینی پر مجبور ہوگئے۔

شامی فوج کے اس کمانڈر کا کہنا تھا کہ روسی فوجی، دمشق حکومت کی اجازت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں لیکن امریکی غاصب ہیں اور ان کو شام سے نکل جانا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی گشتی ٹیم اس بحث کے بعد اپنی چھاؤنیوں کی جانب سے پلٹ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button