مشرق وسطی

شامی جنگی طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر حملے، درجنوں ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام اور روس کے جنگی طیاروں نے کل داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے۔

رپورٹ کے مطابق شام اور روس کے جنگی طیاروں نے کل صوبہ ادلب اور حماہ میں جبہہ النصرہ سے متعلق وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک سو کے قریب دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

شام میں وہابی تنظیم داعشی دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے حماہ اور ادلب صوبوں میں باقی بچے ہیں۔

واضح رہے کہ شام کا بحران سن دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے سے شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن ہمیشہ کے لیے اسرائیل کے حق میں موڑنا تھا۔

شام کی فوج نے ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت کے ذریعے داعش کی بساط لپیٹ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close