مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شامی کردوں کی امریکی فوج پر آلو، ٹماٹر اور انڈوں سے بارش

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی کردستان کے سنی کرد شہریوں نے شام چھوڑ کر عراق جانے والے امریکی فوجیوں پر سخت غم و غصے اور نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے امریکی فوجیوں پر انڈوں، ٹماٹروں اورآلوں کی بارش کردی۔

امریکی فوجی جب عراقی کردستان کی حدود میں داخل ہوئے تو وہاں بھی شہریوں نے گلی سڑی سبزیوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

ترکی کے شامی کردستان میں کیے جانے والے فوجی حملے اور امریکہ کے ساتھ معاہدے کے بعد امریکی فوجی خطے سے نکل کر عراق جارہے ہیں۔ امریکہ اور کردوں کے مابین 5 سال تک اتحاد قائم رہا تھا اور اسی اتحاد نے شام میں دہشتگرد تنظیم داعش کو شکست دی تھی۔

ترک آپریشن کے بعد اچانک اتحاد ختم کیے جانے پر بعض کرد شہریوں نے امریکیوں پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور عراق جانے والی ان کی فوجی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔

کرد شہریوں نے امریکہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور انہیں چوہے قرار دیا۔ ایک آدمی نے امریکی فوجیوں کے بارے میں کہا کہ ’’امریکہ چوہوں کی طرح بھاگ گیا، امریکی چوہوں کی طرح بھاگ رہے ہیں‘‘ ۔

یاد رہے کہ شمالی شام سے امریکی فوج کے نکل جانے کے بعد ترکی کے لیے کرد جنگجوؤں کے خلاف عسکری کارروائیوں کا راستہ کھل گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button