
مشرق وسطی
شامی پولیس کی بس پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ۔ 5 اہلکار ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی ذرائع نے بم دھماکے کے نتیجے میں انیس پولیس اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی صوبے درعا میں پولیس بس کے راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور چودہ زخمی ہوئے۔
زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے پیش نظر حکام نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔درعا کا علاقہ گزشتہ سال کے اوائل میں شامی فوج کے کنٹرول میں آیا تھا اورداعشی دہشت گرد عناصر ہلکے اور بھاری ہتھیار تحویل میں دینے کے بدلے علاقے سے باہر نکل گئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ درعا آٹھ سال قبل شام کی خانہ جنگی اور داعشی دہشت گردی کا پہلا شکار بنا تھا اور اس کی بدامنی شام کے دیگر شہروں میں سرایت کرتی چلی گئی تھی۔