دنیا

شنگھائی تعاون کونسل سربراہان عدلیہ کا اجلاس، شہدائے خدمت کی یاد میں ایک منٹ خاموشی

شیعہ نیوز: شنگھائی تعاون کونسل کے سربراہان عدلیہ کے اجلاس کے دوران شہدائے خدمت شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں ایک منٹ خاموشی اختیار کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون کونسل کے سرہراہان عدلیہ کا انیسواں اجلاس ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شروع ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید صدر رئیسی کے سوگ میں ایران کے ساتھ مذاکرات میں مختصر وقفہ ہوگا، گروسی

اجلاس کے موقع پر شرکاء نے شہدائے خدمت شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی یاد میں ایک منٹ خاموشی اختیار کی۔

اجلاس میں ایرانی عدلیہ کے وفد کی سربراہی کاظم غریب آبادی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو صوبہ مشرقی آذربائیجان کے دورے کے دوران حادثہ پیش آیا تھا۔ فضائی حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار شہید صدر رئیسی سمیت تمام افراد شہید ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button