پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سانحہ عاشور کراچی کو دس سال بیت گئے مگر قاتل آج بھی آزاد ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس پاکستان کا اہم اجلاس بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ سوسائٹی میں منعقد ہوا، جس میں جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حیدر عابدی، شبر رضا، قاسم نقوی، سبط رضا، نیئر علی و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا کہ آج سانحہ عاشور کراچی کو دس سال بیت گئے مگر انتہائی افسوس کے ساتھ یہ بات کہنی پڑتی ہے کہ پچاس سے زائد شہداء اور درجنوں زخمی عزاداروں کے قاتل آج بھی آزاد ہیں جو انتہائی افسوسناک عمل ہے، سانحہ عاشور پر حکومت کا کہنا تھا کہ اس سانحے کے پیچھے بلیک واٹر نامی دہشت گرد تنظیم کا ہاتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں اس سانحے میں ملوث وہی ملک دشمن عناصر ملوث تھے جو آج افواج پاکستان سمیت ملک کے دیگر اداروں اسکول، بازار اور مساجد پر حملوں میں ملوث ہیں، فورسز کو ان ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لانی چاہیئے تاکہ ملک بھر میں دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا پایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہیئے کہ اپنی داخلی اور خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرے، ہمیں اپنے ملک میں پڑوسی دشمن ملک کی لگائی گئی اس دہشت گردی کی آگ کو بجھانے کی اشد ضرورت ہے، آج تک کئی ہزار بے گناہ اس دہشت گردی کا نشانہ بن چُکے ہیں، اگر یہ دہشت گردی کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان ایک بڑے بحران اور مشکل میں مبتلا ہوجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button