شاتمِ امام، ملعون احسن باکسر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علامہ ریاض نجفی
شیعہ نیوز:وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے مطالبہ کیا ہے کہ شاتم امام زمانہ ملعون احسن باکسر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ المنتظر لاہور میں اتحادِ امت فورم پاکستان کے ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے علامہ حسن رضا ہمدانی کی قیادت میں علامہ ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی۔ وفد کے دیگر ارکان میں علامہ سید امتیاز کاظمی، قاسم علی قاسمی، آفتاب ہاشمی، اسد علی بلتستانی سمیت دیگر شامل تھے۔ علامہ حسن رضا ہمدانی نے بتایا کہ لاہور انتظامیہ بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اتنے حساس معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا اور نہ ہی ابھی تک ملعون احسن باکسر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت فورم پاکستان کے رہنماوں نے ملت کے اکابرین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اور اس اہم معاملے پر ایک متفقہ اور ٹھوس موقف سامنے لا رہے ہیں۔
علامہ حسن رضا ہمدانی اور علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ ملعون احسن باکسر نے امام زمانہؑ کی شان میں انتہائی گھٹیا زبان استعمال کرتے ہوئے اپنے خبثِ باطن کا مظاہرہ کیا ہے، ملعون توہین مذہب اور توہین اہلبیت کا مرتکب ہوا ہے، لیکن پولیس اور انتظامیہ مسلسل چشم پوشی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ملت کے تمام اکابرین اور عمائدین کو مشترکہ موقف اپنانا ہوگا۔ علامہ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کا رویہ تشویشناک اور افسوسناک ہے، آئمہ اطہار کی شان میں گستاخی کسی طور بھی قبول نہیں کی جائے گی، اس حوالے سے ہمارا پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملعون احسن باکسر کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس معاملے میں بے حسی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتی ہے تو اس کیلئے ملت جعفریہ کو مشترکہ موقف اپنانا ہوگا۔