پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شاعر آل عمران شوکت رضا شوکت نے6جولائی کنونشن سے اعلان لاتعلقی کردیا

ذاکرین کی جانب سے اس کانفرنس سے لاتعلقی کا اعلان کردیا گیا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عالمی شہرت یافتہ ذاکر اہلبیت و شاعر آل عمران ؑ جناب شوکت رضا شوکت نےفتنۂ نصیریت کی تشہیرکیلیے 6 جولائی کو لاہور میں ہونے والے کنونشن سے لاتعلقی کا اعلان کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ذاکر اہلبیت و شاعر آل عمران ؑ جناب شوکت رضا شوکت نےفتنۂ نصیریت کی تشہیرکیلیے 6 جولائی کو لاہور میں ہونے والے کنونشن سے لاتعلقی کا اعلان کردیاہے۔

اس سے قبل پاکستان کی مختلف انجمنوں اور ذاکرین کی جانب سے اس کانفرنس سے لاتعلقی کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے علما و ذاکرین سمیت ملک کے نامور خطباء اور شعرا نے اس کانفرنس سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ و برطانیہ کی ایما پر پاکستان میں ملت تشیع کے بنیادی عقائد کو مسخ کرنے کیلیے کچھ لوگوں کو ذاکرین کی شکل میں سامنے لایا جارہا ہےجنہوں نے 6 جولائی کو لاہور کے امام بارگاہ قصر بتول میں فتنۂ نصیریت کے پرچار کیلیے کانفرنس کا انعقاد کیا ہے جسے ملت تشیع کے تمام ذاکرین اور خطباء نے یکسر مسترد کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button