مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی آباد کاروں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہری شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کے سنہ 1948ء کی جنگ میں اسرائیلی قبضے میں آنے والے علاقے الطیرہ میں گذشتہ شام صیہونی آباد کاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید دو فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام صیہونی آباد کار نے فائرنگ کر کے 33 سالہ سمارہ غازی سمارہ اور 49 سالہ عقل دعاس کو شہید کردیا۔

الطیرہ شہر میں دوار بلدیہ میں واقع شاورما ہوٹل میں کام کرنے والے سمارہ کو صیہونی آباد کاروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ایک دوسرے فلسطینی دعاس کو بھی صیہونی آباد کار نے اسی علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کیا۔

خیال رہے کہ فلسطین کے 1948ء کے مقبوضہ علاقے میں گذشتہ کچھ عرصے سے ایک مافیا سرگرم ہے جو فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے شہید کررہا ہے۔

فلسطینیوں کی مجرمانہ نسل کشی کے اس واقعے میں رواں سال کے دوران اب تک 11 خواتین سمیت 87 فلسطینی مارے جا چکے ہیں جب کہ گذشتہ برس 14خواتین سمیت 76 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button