مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی آباد کاری کے تسلسل نے عرب ملکوں کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ،حماس

شیعہ نیوز : اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے کہا ہے کہ غرب اردن میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے اسرائیلی منصوبوں نے واضح ‌کر دیا ہے کہ عرب ممالک کی طرف سے صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے یہودی آباد کاری روکنے کی کوئی شرط نہیں ‌رکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے غرب اردن میں‌ یہودی آباد کاری کے نئے منصوبوں کے اعلان نے صیہونی ریاست سے دوستی کرنے والے عرب ممالک کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 5000 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

نیتن یاھو کے اس اعلان پر حماس کے ترجمان نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کا اعلان کرنے والے عرب ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا جو یہ دعویٰ‌کررہے ہیں کہ ان کے اسرائیل سے تعلقات کے نتیجے میں یہودی آباد کاری کا عمل روک دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عرب ممالک یہودی آبادکاری روکنے کے حوالے سے دنیا اور فلسطینی قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ ان کی منافقت اور جھوٹ کھل کر دنیا کے سامنے آگئے ہیں۔ یہ صرف امریکہ کے دباؤ کے تحت فلسطینی قوم کے حقوق کے سودے بازی کے جرم میں شریک ہو رہے ہیں۔

انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدوں میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی روک تھام کی کوئی شرط نہیں رکھی۔

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات نے صیہونی ریاست کو توسیع پسندی اور فلسطینی اراضی پرمزید قبضے کا موقع فراہم کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button