مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی فوجیوں نے مسجد ابراھیمی کو مسلمانوں کے لیے بند کردیا

شیعہ نیوز : اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل میں مسجد ابراھیمی کو مسلمان عبادت گزاروں کے لیے بند کر دیا اور پرانے شہر میں اور اس کے آس پاس یہودیوں کی تقریبات کے لئے علاقے کو محفوظ بنانے کا بہانہ بنا کر اپنے فوجی اقدامات اور تیز کردیئے۔

مسجد ابراھیمی کے امور کے ڈائریکٹر الشيخ حفدی أبو سنينۃ نے کہا کہ پرانے شہر میں بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں کو تعینات کیا گیا  اور مقامی شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا ہے۔

الشیخ ابو سنیہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے اتوار کی شام ابراہیمی مسجد کو پوری طرح سے مسلمان نمازیوں کے لئے بند کر دیا اور پیر کی رات دس بج کر 10 منٹ پر اس بندش کو ختم کیا ، اس بات کی نشاندہی کی کہ یہودی آباد کاروں نے مسجد کے صحن میں خیمے لگا رکھے تھے۔

انہوں نے اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’’ناانصافی کی ایک انتہائی سنگین کارروائی” اور "تمام مذہبی اور انسانی اصولوں کے برخلاف‘‘ قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button