اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

صیہونی جارحیت کا مل کر منہ توڑ جواب دیں گے۔ اسلامی جہاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن نے غزہ کی پٹی پر حملے کی حماقت کی تو پوری فلسطینی قوم مل کر صیہونی دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایک بیان زیاد نخالہ کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے۔

غزہ میں شہدا فلسطین انسائیکلو پیڈیا کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے النخالہ نے کہا کہ صیہونی دشمن کی جارحیت کے خلاف فلسطینی قوتیں متحد ہیں۔ ہم فلسطین کے لیے اپنے سفرکو پایہ تکمیل اور آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن فلسطینی قومی صفوں میں پھوٹ پیدا کرنا اور دراڑ پیدا کرنا چاہتا ہے مگر ہم دشمن کی ہرجارحیت کا ایک ہو کر جواب دیں گے۔ حماس اسلامی جہاد مل کر صیہونی دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل اسلامی جہاد اور حماس کی قیادت نے مصر میں طویل ملاقات کی تھی۔ چھ گھنٹے ہونے والی بات چیت میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور اسلامی جہاد کے زیاد النخالہ شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button