مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی ریاست مسلم امہ کے جسد میں کینسر کا ایک پھوڑا ہے۔ علماء

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لبنان میں علماء کونسل کے جید علماء کرام نے صیہونی ریاست کو مسلم امہ کے جسد میں کینسر کا پھوڑا قرار دیتے ہوئے اسے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلم امہ اپنے اندر ایک نسل پرست صیہونی ریاست کا وجود کسی صورت میں گوارا نہیں کرسکتی اور نہ ہی اسرائیل مسلم امہ کا حصہ بن سکتا ہے۔

بیروت میں علماء کونسل کے اجلاس کے دوران کہا گیا ہے کہ اسرائیل مسلم امہ کے جسد میں کینسر کا ایک پھوڑا ہے۔ اگر اسے مسلم امہ کے جسم سے نکال باہر نہ کیا گیا تو پوری امہ کو تباہ کردے گا۔

علماء نے بعض عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کی باتیں کرنے والے فلسطینی قوم کے حقوق کی نفی، قضیہ فلسطین سے انحراف اور امریکہ کے سازشی منصوبے صدی کی ڈیل کو آگے بڑھانے میں مدد دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ فلسطینی قوم کے حقوق کی قیمت اور ان کے حق واپسی کے خاتمے کی بنیاد پر صدی کی ڈیل کا منصوبہ مسلط کررہا ہے۔

علماء نے کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران یہ واضح ہوگیا ہے کہ صیہونیوں کے حامیوں اور عالم اسلام کے خیر خواہوں میں بہت فاصلے ہیں۔

لبنانی علماء نے مسلم امہ اور تمام عرب اور مسلمان ممالک پر زور دیا کہ وہ فلسطینی قوم کی مادی اور معنوی مدد یقینی بنائیں تاکہ فلسطینی اپنے حقوق کی جنگ زیادہ موثر طریقے سے لڑ سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button