مشرق وسطی

صیہونی شرپسندوں کا عبادت کی آڑ میں مسجد ابراہیمی پردھاوا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گذشتہ روز ہزاروں کی تعداد میں صیہونی آباد کاروں نے فول پروف سیکیورٹی میں غرب اردن کے تاریخی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی پردھاوا بول دیا۔ اس موقعے پر مسجد ابراہیمی کو فلسطینی نمازیوں کے لیے بند کردیا گیا اور مسجد میں اذان اور نماز سے روک دیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ہزاروں کی تعداد میں صیہونی آباد کار بسوں پر مسجد ابراہیمی میں لائے گئے۔ صبح سے شام تک صیہونی آباد کاروں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا جو یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں مقدس مقام میں گھس کر بے حرمتی کرتے اور مقدس مقام کا تقدس پامال کرتے رہے ہیں۔

صیہونی آبادکاروں کی آمد سے قبل قابض اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے اطراف میں فلسطینی بازار بند کرا دیے گئے اور فلسطینی اسکولوں میں گھس کر انہیں زبر دستی چھٹی کرنے پرمجبور کیا گیا۔

مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ پرانے الخلیل شہر میں صیہونی آباد کاروں نے موسیقی کی محفلوں کی آڑ میں غل غپاڑہ کیا اور فلسطینیوں کو ذہنی اور نفسیاتی اذیت سے دوچار کرنے منظم کوشش کی گئی۔

اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد ابراہیمی کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی تھی اور صیہونی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

مسجد ابراہیمی کے سدنہ الشیخ حفظی ابو سنینہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ صیہونی حکام نے مسجد ابراہیمی کے تمام حصے صیہونی آباد کاروں کے لیے مباح کردیے جب کہ فلسطینیوں کو مسجد میں اذان اور نماز کی ادائیگی سے بھی روک دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی آباد کاروں کی مسجد ابراہیمی میں دن بھرآمد کا سلسلہ جاری رہا۔

صیہونی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی سے ملحقہ پارک اور اسکول میں بھی گھس کر اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button