دنیا

صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا دائرہ وسیع

شیعہ نیوز: مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں صیہونیوں نے منگل کی شب ایک بار پھر تل ابیب اور مقبوضہ قدس میں نیتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں اور ناکام پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ قدس میں صیہونی وزیر اعظم کے خلاف ہزاروں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر بدعنوانیوں میں ملوث نیتن یاہو کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں خاص طور سے تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہے اور یہ تل ابیب میں یہ مظاہرے معمولا ان کے مکان کے قریب انجام پا رہے ہیں اور عام طور پر یہ مظاہرے پر تشدد شکل اختیار کر جاتے ہیں۔ اب تک سیکڑوں افراد پولیس کے تشدد کے نتیجے میں زخمی یا گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران عائد کی گئی پابندیوں میں کسی بھی شخص کو اپنے گھر سے ایک کلو میٹر سے زیادہ دور جانے کی اجازت نہیں ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کمزور کارکردگی، ان کی مالی بدعنوانیوں اور حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اقتصادی بدحالی کے خلاف کئی مہینوں سے غاصب ریاست کے باشندے مرکز تل ابیب اور بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button