مشرق وسطی

صیہونیوں کو ہر جنگ میں شکست دیں گے، شیخ نعیم قاسم

شیعہ نیوز: لبنان کی مقاومتی تحریک حزب الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تحریک اسرائیل کے خلاف ہر محاذ پر کامیاب ہوگی، جبکہ ہم اس غاصب حکومت کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔ شیخ نعیم قاسم نے آج شام اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت اس بات کا ثبوت ہے کہ مومنین کے لیے خدا کی نصرت ان کے جہاد اور استقامت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب الله، اسرائیل کو ہر میدان میں شکست دینے میں کامیاب رہی ہے اور جب تک ہمارے درمیان حزب الله میں ایسے مقاومتی مرد و زن، جہاد اور حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی خامنه‌ای کے فرزندان موجود ہیں، آئندہ بھی ہر جنگ میں اسرائیل کو شکست دیں گے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہماری موجودگی کے جواز کو ختم کرنے کے لئے دشمن اس فکر میں ہے کہ کیسے ہمارا مقابلہ کرے، لیکن ہم منطق اور دلائل کی بنیاد پر ان کا مقابلہ کرتے ہیں، جبکہ وہ بے اختیار ہو جاتے ہیں۔ ہم ان سے کہتے ہیں کہ ہمارا ایمان ہے کہ ہتھیار صرف اپنی سرزمین کے دفاع کے لئے ہونا چاہیئے اور اسے ہر صورت لبنانی فوج کے پاس ہونا چاہیئے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنانی فوج اس ملک کا دفاع کرے گی، انہوں نے لبنانی عوام سے کہا کہ کیا تم نہیں جانتے کہ اسرائیل سے لڑنا حرام ہے؟ کیا آپ نہیں جانتے کہ ہتھیاروں کو لبنان میں مکمل طور پر محدود طریقے سے داخل ہونا چاہیئے، تاکہ اسے کسی ڈرون کو گرانے اور مقبوضہ فلسطین میں بھیجنے کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے۔ کوئی ایسا ہتھیار نہیں ہونا چاہیئے، جو اسرائیلی برتری کو ختم کرسکے۔ آخر میں حزب الله کے رہنماء نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اگر میدان اسرائیل کے خلاف مزاحمت سے خالی ہو تو اسرائیل ہر روز ہمیں مارے گا، ہماری سرزمین پر قبضہ کرے گا، ہماری سرزمین کے جنوب میں کالونیاں بنائے گا۔، لیکن ہم لبنان کی حمایت اور تحفظ کی خاطر ان تبدیلیوں کو قبول نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button