پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے سرکاری کونوائے پرحملہ آور تکفیری دہشت گردوں کی سہولت کاری کا اقرار کرلیا
شیر افضل مروت کہ اس بیان نے 8 کروڑشیعیان حیدرکرارؑ کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے۔
شیعہ نیوز: امن معاہدہ ہونے پر ایک گھنٹے میں روڈ کھولنے کا دعوی کرنیوالی خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت آج 95 دن ہوگئے روڈ نہیں کھول سکی ، پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے سرکاری کونوائے پرحملہ آور تکفیری دہشت گردوں کی سہولت کاری کا اقرارکرلیا
پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما شیر افضل خان مروت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا ہے کہ ہم پاراچنار کا راستہ کھولنے کیلئے ہم اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلا سکتے ، لیکن اس خیبرپختونخواہ میں پر امن دھرنا دینے پر پاراچنارکے 300 شیعیان حیدرکرارپر ایف آئی آر کاٹ دی گئی ہے ۔
شیر افضل مروت کے بیان کا مطلب کہ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے راستے بند کرنیوالےاور سرکاری کانوائے پر گولیاں چلانے والے(اپنے) دہشت گردوں پر گولی نہیں چلا سکتےلیکن را چنار کے 95 دن سے محصور خوراک و ادویات کو ترستے شیعہ عوام انکے(اپنے) نہیں ہیں –
یہ بھی پڑھیں: تکفیری محاصرے کےخلاف اگلے 48 گھنٹوں میں پاراچنار کی جانب عوامی مارچ کا عندیہ
اس بیان سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ تحریک انصاف جیسی جماعت اور اسکی لیڈر شپ کس مائنڈ سیٹ سے تعلق رکھتی ہے، شیر افضل مروت کہ اس بیان نے 8 کروڑشیعیان حیدرکرارؑ کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے۔جنہوں نے حقیقی آزادی کی جدوجہد میں عمران خان کا بغیر کسی لالچ کے ساتھ دیا ۔
اس طرح کے بیانات ثابت کرتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں خواہ وہ پی پی پی ہو، ن لیگ، ایم کیوایم یا خود پی ٹی آئی ان کے نذدیک شیعہ قوم کی حیثیت نچلے درجے کے شہری سے زیادہ کچھ نہیں ۔
یہ اپنے سیاسی مفادات کے خاطر شیعوں کے قاتلوں کے خلاف اقدام سے گریزاں ہیں اور اپنے ووٹ بینک کی خاطر ان دہشت گردوں کی پشت پناہی پر مجبورہیں۔
یاد رہے کہ شیعہ قوم بخوبی جانتی ہے کہ شیر افضل مروت کی ڈوریں بھی وہیں سے ہلتی ہیں جہاں سے عظمیٰ بخاری، مرتضیٰ وہاب اور علی خورشیدی جیسے لوگوں کی ہلتی ہیں۔