اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف سے عمان کے سفیر کی ملاقات، امام بارگاہ پر حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم کی طرف سے سلطان ہیثم بن طارق کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کا اعادہ کیا گیا۔

شیعہ نیوز : وزیراعظم شہباز شریف  نے عمان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے مسقط کے ضلع وادی کبیر میں امام بارگاہ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور شہید پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی اور زخمیوں کے علاج کے لیے عمان کے تعاون کو سراہا۔ شہباز شریف نے سلطان ہیثم بن طارق کے لیے نیک خواہیشات کا اظہار کیا، ملاقات میں وزیراعظم نے سلطان عمان کے ساتھ عیدالاضحی و عیدالفطر پرٹیلیفونک رابطوں کا ذکر بھی کیا۔ وزیراعظم کی طرف سے سلطان ہیثم بن طارق کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسقط میں امام بارگاہ پر حملے میں شہید 4 پاکستانی عزاداروں کے جسدخاکی وطن پہنچ گئے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پرمبنی ہیں، انہوں نے تجارت، توانائی، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے وفد کو دورہ پاکستان کی ترغیب پر سفیر عمان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ باہمی طور پر مفید نتائج کے حصول کے لیے عمان کے وفد کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے سلطان عمان کی طرف سے وزیراعظم محمد شہبازشریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button